نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کا امکان

عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک

جینیوا//جنگی جرائم میں ملوث اور ہزاروں فلسطینیوں کے قاتل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ اسی ماہ جاری ہونے کا امکان ہے ۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی عدالتِ جرائم کے پراسیکیوٹر کریم خان نے نیتن یاہو اور وزیرِ دفاع گیلینٹ کے وارنٹ گرفتاری کے اجراء کی درخواست دائر کی ہے ۔پراسیکیوٹر کا اپنی درخواست میں کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم، وزیرِ دفاع کے ساتھ ساتھ حماس کے رہنماؤں یحییٰ سنوار اور محمد دیف کے بھی فوری وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔عالمی عدالتِ جرائم کے پراسیکیوٹر نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ان کی گرفتاری کے وارنٹ کا فوری اجراء اس لیے ضروری ہے تاکہ مبینہ جنگی جرائم جاری رکھتے ہوئے وہ تفتیش یا عدالتی کارروائی میں رکاوٹ یا اسے خطرے میں نہ ڈالیں۔واضح رہے کہ کریم خا کی جانب سے رواں سال مئی میں بھی اعلان سامنے آیا تھا کہ عالمی عدالت جرائم جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں اسرائیلی وزیر اعظم اور وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری طلب کر رہی ہے ۔اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم کے وارنٹ اسی ماہ جاری ہوسکتے ہیں۔