نیتن یاہوکا اقتدار خطرے میں

 تل ابیب// اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا تین سالہ اقتدار خطرے میں پرگیا ہے-دائیں بازو کے رہنما نفتالی بینیٹ نے اپنی حمایت اپوزیشن لیڈر کے حق میں کردی ہے۔ جس کے بعد اس بعد کا مکان ظاہر ہے کہ نیتن یاہو کی حکومت ختم ہوجائے گی –دوسری طرف اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنے خلاف بننے والے اتحاد کو ملکی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ہے-ان کا کہنا ہے کہ میری حکومت کے خاتمے کے لیے اتحاد تشکیل دیا جارہا ہے اگر حکومت ختم ہوئی تو اس کے نتائج بہت گہرے ہوں گے-یاد رہے کہ نیتن یاہو کو کر پشن مقدمات کا سامنا ہے وہ اب اتحادی حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں رہے جس کے بعد اب دو چار روز میں نیتن یاہو اپنے 12 سالہ دور اقتدار سے محروم ہو سکتے ہیں۔