نہروپارک سے نشاط باغ تک میراتھان ریلی

سرینگر//ٹریفک پولیس سرینگر نے نہرو پارک سے نشاط باغ تک چہل قدمی کا اہتمام کیا جس میں مختلف اسکولوں اور کلبوں کے بچوں نے سڑک پر چلنے کی حفاظت کے اقدامات کے بارے میں مسافروں کو جانکاری فراہم کی۔ روڈ سیفٹی کے نعرے کے ساتھ پلے کارڈ تھامے ہوئے بچے او رفریقین نے سڑک پر چلنے کی حفاظت کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔اس ریلی کو ایڈیشنل ڈویژنل کمشنر سرینگر بلال احمد، جاوید احمد کول ایس ایس پی ٹریفک سٹی سرینگر ، ڈاکٹر ظہور احمد ، اے ایس پی ٹریفک سٹی،ڈپٹی سپر انٹنڈنٹ ٹریفک سٹی ویسٹ غلام حسن اورڈی ایس پی ٹریفک سٹی نارتھ امتیاز احمد ااور ڈی ایس پی ٹریفک سٹی جنوبی سرینگر عادل مشتاق بھی موجود تھے۔ ریلی میں موجودان بچوں اور مسافروں نے گاڑیوں کو چلنے کے دوران ٹریفک قوانین پر عمل کرنے پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ وقت کا تقاضہ یہ ہے کہ حادثات سے ہونے والی ا موت و پریشانیوں کو سمجھا جائے۔ یہ پروگرام ٹریفک پولیس نے وائٹ گلوب این جی او کے تعاون سے منعقد کیا تھا ۔ٹریفک پولیس سرینگر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑک پر چلنے کی حفاظتی اقدامات کے لئے جاری تحریک کا حصہ بنیں اور حادثات کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔