نگین لیک سرینگر میں بھیانک آتشزدگی، کم از کم 5 ہاٶس بوٹس خاکستر

سری نگر// نگین جھیل میں زبردست آگ لگنے سے کم از کم پانچ  ہاٶس بوٹس جل کر خاکستر ہو گئیں ہیں۔
 
زراٸع کے مطابق آگ ہاؤس بوٹ سے شروع ہوئی اور ملحقہ دیگر کشتیوں اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
 
 اگرچہ مقامی لوگوں اور پولیس نے آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی لیکن گھریلو کشتیاں "کافی حد تک" جل گئیں۔
 
  فائر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ 2:26 بجے کے قریب آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی 6 فائر ٹینڈرز کو موقع پر پہنچایا گیا، انہوں نے بتایا کہ آگ جھیل کے نگین کلب کی طرف لگی تھی۔ واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔