سرینگر/ سرینگر میں واقع نگین جھیل کے اندر موجود دو ہائوس بوٹ آگ کی پُر اسرار واردات کے دوران خاکستر ہوئے ہیں۔
ذرائع نے سوموار کو بتایا کہ یہ واردات گذشتہ رات کے دوران پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق ایک ہائوس بوٹ کے اندر رات کے ایک بجے آگ نمودار ہوئی جس نے پاس ہی موجود دوسرے ہائوس بوٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
فوری طور پر آگ بجھانے والا عملہ جائے واردات پر پہنچ گیا جن کی انتھک کوششوں کے بعد اس پر قابو پالیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ بجلی شارٹ سرکٹ تھا۔