نگوا وفدڈائریکٹر سکمز سے ملاقی

سرینگر // شیر کشمیر میڈیکل انسٹی چیوٹ ملازمین کی انجمن نان گزیٹیڈایمپلائز ویلفئیر ایسوسی ایشن (نگوا) کا ایک وفداشتیاق بیگ کی صدارت میںانسٹی چیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر عمر جاوید شاہ سے ملاقی ہوا جس دوران ہسپتال میں پیشنٹ کیئر اور ملازمین کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ڈائریکٹر نے ملازمین کو طبی ادارے میںبہتر نظم نسق اور بیماروں کے تئیں اپنے کلیدی رول نبھانے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ طبی ادارے میں مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں ملازمین کا بھر پور تعاون درکار ہے۔اس موقعہ پرڈائریکٹر موصوف نے ملازمین کے تمام مسائل بغور سنیں اور ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا یقین دلایا۔