سرینگر//نگروٹہ جموں میں مسلح تصادم آرائی میں چار جیش محمد جنگجوئوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے پاکستان کے ناظم الامورکو وزارت خارجہ کے دفترطلب کیا اور انہیںایک احتجاجی مراسلہ دیا ۔ جس میں کہا گیا کہ وہ ان عسکریت پسندوں کے خلاف سخت کاروائی کریں جو ہندوستان میں شدت پسندی کی سر گرمیوںمیںملوث ہیں۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق دو دن پہلے نگروٹہ جموں میں مسلح جھڑپ کے دوران چار جیش محمد کے جنگجوئوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے اس معاملے پر احتجاج کرتے ہوئے بھارت میں مقیم پاکستانی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ان کو ایک مراسلہ دیا ۔ جس میں کہا گیا کہ وہ ان عسکریت پسندوں کے خلاف سخت کاروائی کریں جو ہندوستان میں شدت پسندی کی سر گرمیوںمیںملوث ہیں۔ بھارت نے پاکستان کو کہا کہ وہ عسکری تنظیموں کے خلاف لگام لگائے اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ و برباد کرے۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کل وزیر داخلہ امیت شاہ ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوال اور دوسرے اعلی عہدے داروںکے ساتھ میٹنگ کی جس میںسیکورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
نگروٹہ جھڑپ میں 4 جنگجوئوں کی ہلاکت
