نکیال سیکٹر میں2 شہری جاں بحق

 مظفرآباد//بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے سے 2 شہری جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے ضلع کوٹلی میں نکیال سیکٹر کے مختلف گاؤں پر بلا اشتعال فائرنگ دن اور رات کے ہر پہر کی جاتی ہے۔انہوںنے بتایا کہ گزشتہ رات بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا تھا جبکہ دن کی روشنی میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 4 مزید افراد زخمی ہوگئے ۔دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر خنجار سیکٹر میں ایک 60 سالہ شخص غلام علی جاں بحق  جبکہ 6 سالہ چمن بی بی اور 27 سالہ ماریہ زخمی ہوگئے۔بعد ازاں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا اور انہیں احتجاجی مراسلہ بھی دے دیا گیا۔