نکھل بورکر نے ایس ایس پی گاندربل کا چارج سنبھالا

گاندربل//نکھل بورکرنے ہفتہ کے روزنئے ایس ایس پی گاندربل کا چارج سنبھالا۔ ان کی آمد پر سینئر پولیس افسران کی طرف سے ان کا گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا گیا ۔اس سلسلے میں ضلع پولیس ہیڈ کوارٹر میں ان کے اعزاز میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔نکھل بورکر نے عہدہ سنبھالنے پر ضلع کے پولیس افسران کے ساتھ تعارفی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ عوام کو درپیش مسائل کو کم کرنے کیلئے لگن اور جوش کے ساتھ کام کریں۔