جموں //لعل دید وومن ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے نیشنل پبلک سکول میں نکڑ ناٹک ’فراڈی بابا ‘پیش کیا گیا ۔سورج ناراین کے ڈارمے میں نیتو نامی ایک لڑکا اپنے گھر پر ہوتا ہے جس کے دوران ایک بابا اس کے گھر آتا ہے اور نیتو کوبولتا ہے کہ وہ اس کے پاس بیٹھ جائے تاکہ وہ کچھ ایسے منتر اس کو دے گا جن کی مدد سے وہ چند دنوں کے اند ہی مالدار ہو جائے گا ۔نیتو نے با با کے پاس بیٹھنے کی حامی بھر لی اور بابا نے اس کو کچھ کھانے کیلئے دیا جس سے نیتو بے ہوش ہو گیا ۔جس کے بعد بابا نے نیتو کے گھر سے تمام پیسے اور زیورات لے کر فرار ہو گیا ،جب نیتو کو ہو ش آیا تو اس نے دیکھا کہ گھر میں کچھ بھی باقی نہیں بچا تھا ۔اس نکڑ ناٹک میں سماج کو فراڈی بابا کے بارے میں بیدار کیا گیا ہے تاکہ لوگ ایسے جال سازوں سے بچ سکیں ۔اس ناٹک میں جن فنکاروں نے حصہ لیا ان میں نوین پال ،عمران خان ،عرفان چوہدری ،عمران چوہدری ودیگران شامل ہیں ۔