نکاسی کا نظام بند ہونے پر راجوری میں احتجاج

راجوری//سپورٹس اسٹیڈیم راجوری کے نزدیک رہ رہے لوگوں نے نکاسی کا نظام بند ہوجانے پر میونسپل کمیٹی کے خلاف احتجاج کیا ۔مقامی لوگ راجوری ۔تھنہ منڈی سڑک پر جمع ہوئے اور ٹریفک کی نقل و حرکت بند کرکے میونسپل کمیٹی کے خلاف نعرے بازی کی ۔مظاہرین کاکہناتھاکہ میونسپل کمیٹی عوامی مسائل پر غیر سنجیدگی اپنارہی ہے ۔ان کاکہناتھاکہ چند دن قبل کمیٹی کی ایک ٹیم نے علاقہ کا دورہ کرکے سڑک پر پڑی گندگی کو اٹھاکر نالے میں پھینک دیا اور یہ یقین دلایاکہ اس نالے کو دو دنوں میں صاف کردیاجائے گا۔ان کاکہناتھاکہ اس کے بعد کمیٹی کے اہلکاران نے مڑ کر پیچھے نہیں دیکھا اور بارش کی وجہ سے پانی ان کے گھروں میں داخل ہورہاہے ۔ لگ بھگ آدھے گھنٹے کے بعد ایس ایچ او راجوری اعجاز حیدر موقعہ پر پہنچے اور انہوں نے معاملہ حل کرنے کا یقین دلاکر احتجاج ختم کروایا ۔