سرینگر // نوپورہ صفاکدل زیر زمین ڈرنیج سسٹم جام ہونے کے سبب گندہ پانی رابطہ سڑک پر جمع ہو نے کے سبب لوگوںکو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ کئی برس قبل تعمیر کی گئی زیر زمین ڈرین جام ہو نے سے پانی کی نکاسی نہیں ہو رہی ہے اوربارشوں کے دوران ڈرین جام ہونے سے گندہ پانی سڑک پر جمع ہونے سے مکینوں اور طلاب کوعبور ومرور میں سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقہ کافی گنجان ہے اوربارشوں کا پانی صحنوں میں جمع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کا عبور ومرور مشکل بن جاتا ہے جبکہ معمولی بارشوں کی وجہ سے یہ علاقہ میں کئی کئی دنوں تک یہ پانی پھر باہر نہیں نکلتا۔انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ علاقہ میں نئی ڈرین تعمیر کی جائے تاکہ انہیں مشکلات سے نجات مل سکے۔
نکاسی پانی کا ناقص نظام ،نوپورہ صفا کدل کے لوگ پریشان
