کوٹرنکہ // تحصیل درہال کے پنچایت حلقہ نڈیا ںمیں اچانک آگ لگنے کی وجہ سے مویشی خانہ جل کرخاکستر ہوگیا۔یہ مویشی خانہ مشتاق حسین ولد لال حسین کا تھا جس میں اچانک سے آگ نمودار ہوئی اور اس نے مویشی خانے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔اس دوران اس کے اندر رکھاہواسامان بھی جل کر راکھ بن گیا ۔اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔
نڈیاں درہال میں مویشی خانہ خاکستر
