نڈال نے اکاپلکو سیمی فائنل میں میدویدیف کو ہرایا

اکاپلکو (میکسیکو)// (یو این آئی) اسپین کے ٹاپ ٹینس کھلاڑی رافیل نڈال نے روس کے ڈینیل میدویدیف کواکاپلکو میں اے ٹی پی 500 ایونٹ کے سیمی فائنل میں لگاتار سیٹوں میں 6-3، 6-3 سے شکست دے دی۔دونوں کے درمیان یہ میچ آسٹریلین اوپن کا اعادہ تھا جسے جیت کر نڈال فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ نڈال اپنے 128ویں فائنل میں اپنے 91ویں ٹائٹل کے لیے برطانیہ کے کیمرون نوری کا مقابلہ کریں گے ۔نڈال اکاپلکو میں تین بار (2005، 2013، 2020) خطاب جیت چکے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں ان کے پہلے دو ٹائٹل اس وقت آئے تھے جب یہ کلے کورٹس پر کھیلا جاتا تھا۔