نٹ رنگ نے ہندی ناٹک’کسی نے آواز دی‘ پیش کیا

  جموں//نٹ رنگ تھیٹر کی جانب سے سنڈے تھیٹر کے تحت ہندی ڈرامہ ،دور سے ’کسی نے آواز دی‘ پیش کیا گیا،اس ڈرامہ کے مصنف منجل بھاردواج جبکہ ہدایت کار نیرج کانت ہیں۔ڈائریکٹر نٹ رنگ بلونت ٹھاکر نے اس موقعہ پر  بتایا کہ سال رفتہ کے دوران نٹ رنگ نے 105 ڈرامے پیش کر کے ایک ریکارڈ قائم کیااور ان ڈراموں کو نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوی سطح پر بھی سراہا گیا۔آج کے اس ڈرامے میں ذات ، پات  اور رنگ نسل کے نام سے کئے جارہے تشدد کی عکاسی کی گئی۔جبکہ سبھی مذاہب درس دیتے ہیں کہ سبھی انسان برابر ہیں اور انسانیت ہی سب سے بڑا مذہب ہے ۔آج کے اس ڈرامے کو سامعین نے بہت پسند کیا اور سراہا۔