نٹی پورہ کے گلی کوچوں زیر آب

سرینگر//حالیہ بارشوں کے بعد نٹی پورہ سرینگر کی سڑکوں اور گلی کوچوں میں ابھی تک پانی جمع ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو عبور و مرورمیں دقتوں کاسامنا کرنا پڑرہاہے۔نٹی پورہ گرین لینڈ آ زاد بستی میں دکانداروں اور عام لوگوں نے وہاں جمع بارشوں کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یو ای ای ڈی ، سرینگر میونسپل کارپوریشن اور دیگرادارے فوری اقدامات کرنے میں ناکام رہے ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد علاقہ کی سڑکوں اور گلی کوچوں میں پانی کی اس قدر بھاری مقدار جمع ہے کہ یہ سڑکیں ندی نالوں کا منظرپیش کررہی ہیں۔ہر بار کی طرح اس بار بھی بارشیں شروع ہونے کے ساتھ ہی علاقہ کی بیشترسڑکیں زیر آب آگئی ہیں جس کے نتیجے میں پید ل چلنے والوں کو سخت مراحل سے گزرنا پڑرہا ہے یہاں تک کہ علاقہ کا بجلی ٹرانسفا رمربھی چاروں طرف پانی کی زد میں آ چکا ہے۔ انہوںنے کہا کہ گلی کوچوں میں پانی موجود ہونے سے لوگوں کا پیدل چلنا نا ممکن بن گیا ہے تاہم اس کی نکاسی کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ متعلقہ محکموں کو اس بارے میں آگاہ کرنے کے باوجود کوئی انتظام نہیں کیا گیا ۔مقامی لوگوں نے پانی کی نکاس عمل میں لانے کیلئے فوری کارروئی کی اپیل کی ۔ سی این ایس