نٹی پورہ میں تعزیتی تقریب منعقد

سرینگر// نٹی پورہ سرینگر میں ایک تعزیتی اجلاس کے دوران صدر جمعیت اہل حدیث غلام محمد بٹ المدنی نے کہا کہ دنیا دارالعمل ہے اور انسان کی تخلیق کا مقصد ہی یہ ہے کہ وہ ایمان واطاعت کی دولت سے مالا مال ہواور اس بات کی جانچ اور آزمائش ہوتی ہے کہ اس کا رگہہ حیات میں اس کے اعمال کیس قدر حسین ہیں اور فوز وفلاح اس کیلئے جو قلبِ انسانیت کیلئے باعث سکون وراحت اور دین مبین کا مدد گار ثابت ہو۔ نٹی پورہ سرینگر میں جمعیت کے ناظم نصر اللہ بٹ کی والدہ نسبتی او ظفر اقبال کی والدہ ماجدہ کے انتقال کے موقع پر ایک تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مرحومہ کے اعلیٰ اوصاف کو عقیدت کا خراج پیش کیا۔ صدر محترم کے ہمراہ مفتی جمعیت مولانا محمد یعقوب بابا ، محمد یوسف بٹ السلفی، غلام محمد راتھر،ماسٹر محمد یوسف بٹ ، اعجاز احمد شاہ اور مولوی یوسف ڈار بھی تھے۔