نٹی پورہ سرینگر کے لاپتہ نوجوان کی بندوق لئے فوٹو سوشل میڈیا پر نمودار

سرینگر/نٹی پورہ سرینگر کے22سالہ لاپتہ نوجوان کے گھروالوں نے سنیچر کو اُس کے گھر لوٹنے کی اپیل کی۔ مذکورہ نوجوان کی بندوق لئے فوٹو آج ہی سوشل میڈیا پر نمودار ہوئی ہے۔

دانش حنیف وانی 30دسمبر 2018بروز جمعہ سے لاپتہ ہے۔اُس کے گھریلو ذرائع کے مطابق دانش نماز جمعہ کیلئے گھر سے نکلا لیکن واپس نہیں آیا۔

دانش کی کی جو بندوق لئے تصویر سوشل میڈیا پر نمودار ہوئی ہے اُس میں اُس کے ایک ہاتھ میں قر آن بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

 تصویر کے مطابق دانش نے لشکر طیبہ نامی عسکری جماعت میں شمولیت اختیار کی ہے۔

دانش کے گھریلوذرائع کے مطابق اُس نے کبھی کسی احتجاجی مظاہرے میں شمولیت نہیں کی ہے اور نہ اُسے کبھی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ اُس نے بی کام کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تصویر کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔