نٹرنگ سنڈے تھیٹرسیریز

 جموں//نٹرنگ کی جانب سے سنڈے تھیٹرسیریزکے تحت شوکت تھانوی کاتحریرکردہ اورنیرج کانت کاہدایت کردہ ڈراما ’’لاٹری کاٹکٹ‘‘پیش کیاگیاجس کی کہانی منشی جی نامی کردارکے گردگھومتی ہے جولاٹری کی ٹکٹیں خریدتاہے اوراس کوقیاس لگاتاہے کہ وہ لاٹری جیت جائے گااوربالاخر وہ لاٹری جیت بھی گیا۔اس نے لاٹری سے ملی رقم کوخرچ کرنے کامنصوبہ بنایا۔اتناہی نہیں اس نے اپنی نوکری سے بھی استعفیٰ دے دیا اوربغیرسوچے سمجھے امیربننے کی خواہش لے کرنکل پڑااوراتنابھی نہیں سوچاکہ اس کے اس فیصلے کااس کے پریوارپرکس قدراثرپڑے گا۔اس کی بیوی اوراس کابھائی اس کے فیصلوں سے خفاہوئی اورہرممکن کوشش کی کہ اسے سمجھایاجائے لیکن وہ کسی طرح بھی نہ مانا۔کہانی میں دکھایاگیاہے کہ کس طرح انسان امیربننے کی خواہش میں غرق ہوجاتاہے اوروہ اپنے پریوارکے بارے میں بھی بے فکرہوجاتاہے۔ڈرامے میں موجودہ مادی دورکی عکاسی کی گئی ہے کہ کس طرح انسان دولت کے پیچھے بھاگ رہاہے ۔ اس دوران ڈرامے میں ذیشان حیدر،منوج للوترہ، سوشانت سنگھ چاڑک، ونشیکا گپتااورسنکیت نے اداکاری کی۔لائٹ اورمیوزک نیرج کانت نے دیئے جبکہ پرزنٹیشن ماہرگجرال نے اورکوآرڈی نیٹ سمیت شرمااورمحمدیاسین نے کیا۔