نٹرنگ تھیٹر میں بچوں کیلئے سرمائی ورکشاپ کا افتتاح

جموں //نٹرنگ تھیٹر جموں میں بچوں کیلئے سرمائی ورکشاپ 2019کا افتتاح کر دیا گیا ہے ۔نٹرنگ تھیٹر کے ڈائریکٹر بلونت ٹھا کر نے ورکشاپ کا افتتاح کرنے کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ اس ورکشاپ کا اصل مقصد بچوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا ۔انہوں نے کہاکہ اس ورکشاپ کے دوران روزانہ دوپہر 3بجے سے 5بجے تک نٹرنگ کے ماہر ڈائریکٹر نیرج کانت ،انیل ٹیکو اور سو میتا شرما بچوں کو مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کرینگی ۔ہر برس نٹرنگ تھیٹر کی جانب سے بچوں کیلئے سرمائی ورکشاپ کا اہتمام کیا جا تا ہے جس کے دوران بچوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر نے کا موقعہ فراہم کرنے کے علا وہ ان کو مختلف شعبوں میں تربیت بھی دی جاتی ہے ۔اس دس روزہ سرمائی ورکشاپ کے دوران بچوں میں اعتماد ،ان کی شخصیات میں نکھار لانے کے علا وہ ان کو بات چیت کا ڈھنگ ودیگر شعبوں میں تربیت فراہم کی جائے گی ۔اس ورکشاپ کے افتتاحی پروگرام میں آریا ضیاء شرما ،اییان شرما ،سمکاشہ گپتا ،کوشیان بھالیہ ،عاسم گل ،سریشتی کپور ،ودیگران نے بھی شرکت کی ۔