نوین چودھری کا ضلع جوریاں کا تفصیلی دورہ

جموں//پرنسپل سیکرٹری باغبانی محکمہ نوین کمار چودھری نے جموں ضلع کے جوریان علاقے کا تفصیلی دورہ کیا۔ناظم باغبانی جموں رام سیوک نے پرنسپل سیکرٹری کو کیپکس کے تحت آنے والے برسات کے موسم میں جموں صوبہ کے سب ٹراپیکل علاقوں میں پودے لگانے کی پیش رفت سے متعلق جانکاری دی ۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالا ت کا اِظہار کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے کسانوں کو محکمہ کی مختلف مرکزی معاونت والی سکیموں کے دستیاب مراعات سے آگاہ کیا۔ پرنسپل سیکرٹری نے کمیونٹی ٹیوب ویل پر کام شروع کرنے کی منظوری سونپی جس میں ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک ،باغ کے 10 ہیکٹر کمانڈ ائیریا کو سیراب کرنے کے لئے 25لاکھ روپے کی ترغیب شامل ہے۔اِس سے کنڈی بیلٹ کے کسانوں کو اچھی پیداوار کے لئے اَپنے باغات کو مناسب طریقے سے سیراب کرنے میں مدد ملے گی جس سے ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔اُنہوں نے چار پاور ٹیلروں کی بھی منظوری دی جس میں 2لاکھ روپے کی ترغیب شامل ہے۔اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ پورے علاقے کو پھلوں کی فصلوں کے ساتھ لگائیں کیوں کہ مقامی طور پر باغبانی کے بہت زیادہ امکانات ہیں ۔ اُنہوں نے متعلقہ محکمہ سے کہا کہ وہ علاقے میں چھوٹے ویٹرنری یونٹ کھولیں۔بعدمیں اُنہوں نے آم کے پودے لگا کر گاﺅں جیدا جوریاں ، کھور میں 130 کنال رقبے پر پھیلے آم اور کاگزی لائم کے کمپیکٹ ہائی ڈینسٹی پلانٹیشن کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے چیئرمین کھور اور بھلوال ، جوائنٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جموں ، چیف ہارٹیکلچر آفیسر جموں ، سرپنچوں ، ضلعی اَفسران اور محکمہ کے دیگر بلاک سطح کے اَفسران اور ملازمین موجود تھے۔