نوین چودھری نے زراعت اور اس سے منسلک سیکٹروں کا جائزہ لیا

 جموں//پرنسپل سیکریٹری زرعی پیداوار اور بہبودی کساناں نوین کمار چودھری نے 2020-21ء کے دوران مرکزی معاونت والی سکیموں آر کے وی وائی ، این ایم ایس اے اور این ای جی پی اے کاجائزہ لیا۔انہوںنے جائزہ لینے کے دوران مذکورہ منصوبوں کے تحت مجوزہ ایکشن پلان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔پرنسپل سیکریٹری ، چیئرمین سٹیٹ لیول پروجیکٹ سکریننگ کمیٹی ( ایس ایل پی ایس سی)، سٹیٹ لیول ایگزیکٹیو کمیٹی ( ایس ایل ای سی ) اور سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی ( ایس اِی سی ) نے آر کے وی وائی کے تحت 9.90 کروڑ روپے ،این ایم ایس سے کے تحت 38کروڑ روپے اور این ای جی پی اے کے تحت 4کروڑ روپے کے مجوزہ عملی منصوبوں کو منظور ی دی ۔مشن ڈائریکٹر آر کے وی وائی ، این ایم ایس اے اور این ای جی پی اے محمد اقبال چودھری ، ڈائریکٹر زراعت کشمیر نے 2020-21 کے دوران حصولیابیوں کے بارے میں ایک تفصیلی پرزنٹیشن دی اور سال 2021-22 کے سکیموں کے تحت ایکشن پلانوں کی تجویز بھی پیش کی۔میٹنگوں میں محکمہ زراعت پروڈکشن کے تحت تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی جبکہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے اَفسران نے بذریعہ ورچیول موڈ میٹنگ میں حصہ لیا۔