نوہٹہ میںشدیدجھڑپیں، شلنگ اور پیلٹ سے کئی مضروب

سرینگر//پلوامہ سانحہ کے خلاف نوہٹہ میں فورسز اور نوجوانوں کے درمیان اس وقت شدید جھڑپیں ہوئیںجب یہاں نماز جمعہ کے بعد نوجوانوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا ۔نماز جمعہ کی ادائیگی کے ساتھ ہی ہاتھوں میں پلے کارڈس لئے نوجوانوں نے حکومت مخالف نعرے بازی کی ، پہلے سے تعینات  فورسز نے مظاہرین کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی جس پر احتجاج کرنے والے مشتعل ہوئے اور پتھراو کیا۔اس موقعہ پر فورسز نے ٹیر گیس شلنگ کے ساتھ ساتھ پلیٹ چھرے بھی داغے جس کے نتیجے میں نصف درجن کے قریب نوجوانوں کوچوٹیں آئیں۔ معلوم ہوا ہے کہ فورسز اور مظاہرین کے درمیان چار بجے تک جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد نوجوانوں نے نالہ مار روڑ کی طرف پیش قدمی شروع کی اور وہاں پر فورسز پر پتھراو کیا۔خشت باری کے نتیجے میں نالہ مار روڑ پر بھی گاڑیوں کی آمدورفت میں خلل پڑاجبکہ راجوری کدل ،صراف کدل ،کاؤ ڈارہ،گوجوارہ اور دیگر علاقوں میں حالات پر تنائو رہے۔(مشمولات کے این ایس)