سوناواری//نوگام سمبل سوناواری میں ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کوناصاف پانی کی فراہمی کے خلاف ناراضگی پائی جارہی ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے نتیجے میں بیماریاں پیدا ہونے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ نوگام کو سونہ برن فلٹریشن پلانٹ سے پانی کی سپلائی فراہم ہوتی ہے جس کیلئے نوگام میں 15 سال قبل تعمیر کی گئی دو ٹینکیاں تعمیر کی گئیں۔مقامی لوگوں کے مطابق دونوں ٹینکیوں کی صفائی برسوں پہلے کی گئی ہے اور اس وقت ان میں بہت گندگی جمع ہوگئی ہے۔محمد سلطان نامی ایک شہری نے اس سلسلے میں کشمیر عظمی کو بتایا کہ’’دونوں ٹینکیوں میں گندگی جمع ہوگئی ہے اور کئی مرتبہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ملازمین سے درخواست کی گئی لیکن صفائی نہیں کی گئی جس کے نتیجے میں اب علاقے میںبیماریاں پیدا ہونے کا امکان ہے‘‘۔اس معاملے کی نسبت محکمہ کے چیف انجینئر عبدالواحد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ ایک دو روز کے اندر دونوں ٹینکیوں کی صفائی کرائی جائے گی۔
نوگام سمبل میں ناصاف پینے کا پانی فراہم
