نوگام حملہ جیش نے کیا:آئی جی کشمیر

سرینگر//پولیس کے انسپکٹر جنرل برائے کشمیر، وجے کمار نے جمعہ کو جنگجو تنظیم جیش محمد کو سرینگر نوگام حملے میں ملوث قرار دیا۔اس حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے آئی جی کشمیر نے کہا کہ نوگام حملہ جیش سے وابستہ جنگجوﺅں نے کیا۔ 
آئی جی نے کہا” ملوث جنگجوﺅں کی شناخت کی گئی ہے“۔
نوگام میں جنگجوﺅں کا حملہ ایک ایسے وقت پر ہوا جب شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ پوری وادی میں15اگست کے سلسلے میں سیکورٹی ہائی الرٹ پر ہے۔