سرینگر// بارہمولہ کے واگورہ نو پورہ علاقے میں فوج و فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے اتوار کی صبح تلاشی آپریشن عمل میںلایا جس دوران ڈرون خدمات بھی حاصل کی گئی تاہم اس دوران کسی کے گرفتار کئے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد 52آر آر، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے اتوار صبح کو بار مولہ کے نوپورہ واگورہ علاقے کا محاصرہ کیا اور گھرگھر تلاشی کارورائی شروع کی ۔ اس دوران سیکورٹی فورسز نے گھر گھر کی تلاشی عمل میں لانے کے علاوہ مکینوں سے پوچھ تاچھ بھی کی جبکہ تلاشی کارورائی کے دوران علاقے میںڈورن کا بھی استعمال کیا گیاتاہم کہیں بھی جنگجوئوں اور سیکورٹی فورسز کا آمنا سامنا نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش آیا، جس کے بعد علاقے کا محاصرہ ختم کر دیا گیا۔
نوپورہ واگورہ کا محاصرہ،گھرگھرتلاشی | ڈرون کااستعمال،کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی
