سوپور//شمالی کشمیر کے نوپورہ جاگیر بارہمولہ میں قائم سرکاری مڈل سکول میں منگل کی شام کو اچانک آگ نمودار ہوئی، جس سے سکول کی ایک منزلہ عمارت مکمل طور خاکستر ہوئی۔آگ شام کے 6 بجے نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے تین کمروں پر مشتمل سکولی عمارت خاکستر ہوگئی۔ مقامی لوگوں نے فائر سروس عملہ کے ساتھ مل کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم عمارت تب تک خاکستر ہوچکی تھی۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔