نوٹ بندی کا ایک سال

 

بھارتیہ جنتاپارٹی پونچھ کی جانب سے دستخطی مہم کاآغاز

حسین محتشم
پونچھ//ایم ایل سی پردیپ شرما کی قیادت میں پونچھ میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے نوٹ بندی اور کالا بازاری کے فیصلے کی حمایت میں دستخطی مہم کا آغاز کیا ۔اس سلسلہ میں پریڈ پارک پونچھ میں پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہوئی جہا ںسے اس مہم کا  ایم ایل سی پردیپ شرما نے اپنے دستخط کر کے کیا۔اس دوران ریاستی سکریٹری سنیل گپتا اور دیگر پارٹی لیڈران نے دستخط کر کے مرکزی حکومت کے فیصلے کی سراہنا کی۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پردیپ شرما نے کہا کہ مرکزی سرکار کی جانب سے ہندوستان میں بلیک منی کو ختم کرنے کے لئے نوٹ بندی کا فیصلہ کیا گیا اس سے چہ جائے کچھ عرصہ تک لوگوں کو پریشانی کا سامنا رہا لیکن اب حالات دوبارہ معمول پر آگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حسب مخالف کی جماتیں نوٹ بندی کے فیصلے کو غلط قرار دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں جن کو جواب دینے کے لئے پارٹی کارکنان کی جانب سے یہ دستخطی مہم شروع کی گئی ہے۔ 
 

یوتھ کانگریس درہال کامرکزی حکومت کیخلاف احتجاج

راجوری//یوتھ کانگریس درہال نے مرکزی حکومت کی جانب سے گذشتہ سال لئے گئے  نوٹ بندی کے فیصلے کے خلاف ناراضگی کااظہارکرتے ہوئے 8نومبرکویوم سیاہ کے طورمنایا۔اس سلسلے میں یوتھ کانگریس جنرل سیکریٹری عمرمرزاکی قیادت میں یوتھ کانگریس کارکنان درہال نے بی جے پی مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران عمرمرزانے کہاکہ نوٹ بندی کے فیصلے کی وجہ سے ملک کی معیشت کوبھاری نقصان پہنچاجس کیلئے بی جے پی حکومت ذمہ دارہے ۔ارسالان ملک نے کہاکہ نوٹ بندی خودمختار ادارہ ریزروبنک آف انڈیاپربراہ راست حملہ تھا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے ناعاقبت اندیشانہ فیصلے سے ملک کے مختلف حصوں میں 100سے زائد افرادکی موت واقع ہوئی جس کیلئے مرکزی حکومت ذمہ دارہے۔انہوں نے کہاکہ نوٹ بندی کی وجہ سے چھوٹے کاروباریوں کوبھی بھاری نقصان جھیلناپڑا۔اس موقعہ پر یوتھ کانگریس کارکنان نے ’دیش کوبچاناہے کانگریس کولاناہے ‘ڈائون وِدبی جے پی ‘‘کے نعرے بلندکئے۔اس دوران مظاہرین میں ندیم ملک، شباب ملک، مہتاب ملک، زاہدملک ودیگران بھی شامل تھے۔
 

مرکزی حکومت کا فیصلہ تاریخی:بی جے پی راجوری

راجوری//بھارتیہ جنتاپارٹی ضلع اکائی راجوری نے مرکزی حکومت کے نوٹ بندی کے فیصلے کاایک سال مکمل ہونے پرمذکورہ فیصلے کی ستائش کی ہے۔یہاں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران سینئر بی جے پی لیڈرووائس چیئرمین پہاڑی مشاورتی بورڈ کلدیپ راج گپتااورضلع صدردنیش شرما ،بی بی وید،آتم پرکاش ودیگران نے مرکزی حکومت کے فیصلے کوسراہا۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے ملک کے مفادمیں تاریخی فیصلہ لیا جس سے کالابازاری کی روک تھام میں مددملے گی ۔انہوں نے کہاکہ بلیک منی کاسماج وملک دشمن عناصرغلط استعمال کررہے تھے اس فیصلے کے بعداس پرقدغن لگ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ کچھ سیاسی جماعتوں نے اس فیصلے کی مخالفت کی اورلوگوں کوبیوقوف بنانے کی کوشش کی جوکہ باعث افسوس ہے۔