نونیال گائوں میں بم برآمد | فوج نے تحویل میں لیکر ناکارہ بنادیا

نیوز ڈیسک
نوشہرہ /رمیش کیسر /نوشہرہ سب ڈویژن کے نونیال گائوں میں ایک زندہ بم برآمد کر کے اس کا ناکارہ بنا دیا گیا ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ علاقہ میں بم کی موجودگی کے سلسلہ میں پولیس کو ایک اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد پولیس نے فو ج کو اس سلسلہ میں اطلاع فراہم کی اور فوج کی ایک ماہر ٹیم نے بم کو آمد کر کے اس کا ناکارہ بنا دیا ۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ فوج کا ابنٹی بم ٹیم موقعہ پر پہنچی اور بم کو اپنی تحویل میں لے کر اس کو ناکارہ بنا دیا گیا ۔فوج نے شہریوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ کسی بھی مشکوک اشیاء کی برآمدگی کے سلسلہ میں فوج کو اطلاع فراہم کریں ۔