نومبر کے آغاز سے ہی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

 نئی دہلی//(یو این آئی) بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر رہنے کے درمیان گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مہینے کے پہلے دن پیر کے روز مسلسل چھٹے دن اچھال جاری رہا۔ سرکاری تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ان دونوں کی قیمتوں میں 35-35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا، جس کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 109.69 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 98.42 روپے فی لیٹر کے ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔اکتوبر میں 31 دنوں سے 24 دن میں ان دونوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا  اور اس دوران پٹرول 7.70 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 8.30 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا۔ سوموارکو ملا کر 25 دنوں میں پٹرول 7.85 روپے اور ڈیزل 8.65 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا  ہے۔ملک کے جھارکھنڈ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فرق ختم ہونے کے قریب ہے۔ سوموار کے اضافے کے بعد ریاستی دارالحکومت رانچی میں پٹرول اور ڈیزل میں صرف تین پیسے کا فرق ہے۔ اگر کل ان کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہو گا، تو ڈیزل پٹرول کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔