نومبراوردسمبر میں شیڈول پبلک سروس کمیشن کے کئی امتحانات ملتوی

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر //جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن نے ماہ رواں یعنی نومبر اور دسمبر میں منعقد ہونے والے کئی امتحانات کو اگلی نوٹس جاری ہونے تک ملتوی کر دیا ہے۔طلبا کو کہا گیا ہے کہ وہ ان امتحانات کے لئے تیار رہیں جن کو کمیشن کی ہدایت پر جلد ہی منعقد کیا جا سکتا ہے۔کمیشن کی طرف سے جاری ایک نوٹس میں کہا گیا ‘دفتری نوٹس مورخہ 9 نومبر 2023 اور 16 نومبر 2023 کے تسلسل میں تمام متعلقہ امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 26 نومبر ، 4 دسمبر،10 دسمبر، 12 دسمبر اور 17 دسمبر کو منعقد ہونے والے تحریری/ محکماتی امتحانات کو اگلی نوٹس جاری ہونے تک ملتوی کیا جاتا ہے’۔نوٹس میں امید واروں کو ان امتحانات کے لئے تیار رہنے کا مشورہ دیا گیا جن کو کمیشن کی ہدایت پر مختصر نوٹس پر منعقد کیا جا سکتا ہے۔