نوشہرہ :13وارڈوں میں 49امیدوار میدان میں

نوشہرہ //نوشہرہ میونسپل کمیٹی کی کے چنائو کے آخری روز تک 49امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ۔منگل کو کاغذات بھرنے کی آخری تاریخ تھی ۔ذرائع نے بتایاکہ کل انچاس امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے بی جے پی کے تیرہ ، کانگریس کے بھی تیرہ اور 23آزاد امیدوار شامل ہیں ۔ ان امیدواروں نے ریٹرننگ افسر کے سامنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔ واضح رہے کہ نوشہرہ کے تیرہ وارڈوں میں پہلے مرحلے میں چنائو ہورہے ہیں ۔