نوشہرہ //سب ڈسٹرکٹ ہسپتال نوشہرہ میں گزشتہ 3 برسوں سے بلڈ بینک کی مشینری ناکارہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو خون کی ضرورت پڑنے پر راجوری یا جموں کے ہسپتالوں میں جانے پر مجبور ہیں ۔مقامی لوگوں نے محکمہ صحت اور مقامی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ہسپتال میں لوگ پچھلے کئی سالوں مذکورہ سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے علاج معالجہ اور خون کی ضرورت پڑنے پر مریضوں کو گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری اور گور نمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کرنے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ بلڈ بینک میں مشینری گزشتہ کئی برسوں سے خراب پڑی ہوئی ہے لیکن حکام کی نا اہلی کی وجہ سے اس کو نہ تو تبدیل کیا گیا ہے اور نہ ہی مرمت کروائی جارہی ہے ۔غور طلب ہے کہ فائرنگ کے وقت بھی نوشہرہ سب ڈسٹر کٹ ہسپتال حد متارکہ پر زخمیوں ہونے والوں کیلئے ابتدائی علاج معالجہ کا ایک ذریعہ رہا ہے لیکن ایک اہم علاقہ میں قائم کر دہ ہسپتال میں بنیادی سہولیات کا نہ ہونا پریشان کن ہے ۔لوگوں نے بتایا کہ خون کی ضرور ت کے دوران وہ مریضوں کو ایمر جنسی صورتحال ہو سامنے کرنے کے باوجود منتقل کرنے پر مجبور رہتے ہیں ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ خراب مشینری کی جلدازجلد مرمت کروائی جائے ۔بلاک میڈیکل آفیسر نوشہرہ نے بتایا کہ مشینری کی خرابی کیلئے اعلیٰ حکام سے تحریری طورپر رجوع کیا گیا ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ جلد ہی مشینری کی مرمت ہو گی ۔
نوشہرہ ہسپتال کے بلڈ بینک کی مشینری 3برسوں سے خراب | مریض خون کی ضرور ت پڑنے پر دیگر ہسپتالوں میں جانے پر مجبور
