نوشہرہ کے فوجی اہلکار کی آخری رسومات ادا

 نوشہرہ //نوشہرہ کے ڈنڈیسر گائوں سے تعلق رکھنے والے فوجی اہلکار کی میت کی فوجی اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئیں۔بائیس سالہ رمیش کمار ولد اشوک کمار فوج کی تین جیک لائی میں بطور سپاہی تعینات تھا جس کی منگل کے روز اسی کے یونٹ میں موت واقع ہوگئی ۔فوجی اہلکار کی نعش کو آبائی علاقے لایاگیاجہاں اس کی آخری رسومات فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں ۔اس موقعہ پر فوج کے اہلکاروں نے سلامی بھی پیش کی ۔ آخری رسومات میں بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی ۔