نوشہرہ کے سرحدی علا قوں میں دھماکہ خیز مواد ناکارہ بنایا گیا

راجوری //فوج کی جانب سے نوشہرہ کے جھنگڑ علا قہ میں دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنایا گیا ۔فوجی ذرائع کے مطابق گزشتہ سنیچرکوجھنگڑ کے سرحدی علا قوں میںدھماکہ خیز مواد کی جانکاری موصول ہوئی جس کے بعد بم ناکارہ بنانے والی ٹیموں موقعہ پر پہنچی اور ایک بم کو کامیابی کیساتھ ناکارہ بنا دیا جبکہ دوسرے بم کو ناکارہ بناتے ہوئے فوجی میجر ہلاک جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا تھاجس کے بعد انتظامیہ نے اپنی مزید کاروائی روک دی تھی تاہم پیر کے دن فوجی انتظامیہ کی جانب سے دوبارہ سے کاروائی شروع کی گئی جس میں دو مزید بم ناکارہ بنا دیے گئے ۔فوجی ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد کے اصلی نوعیت کی جانکاری موصول نہیں کی جاسکی تاہم اس سلسلہ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ پاکستانی باڈر ایکشن ٹیم کی جانب سے مذکورہ مواد فوجی چوکیوں کے نزدیک نصب کیا گیا تھا ۔ایک مقامی شخص کے مطابق مذکورہ علا قہ میں سوموار کے دن صبح دو دھماکوں کی آواز سنائئی دی گئی جبکہ بعد میں پولیس نے عوام کو جانکاری فراہم کی کہ فوج نے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنایا تھا ۔