رمیش کیسر
نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژن کے سلی تران نالے پر کئی عرصہ بعد بھی پل کی تعمیر کا عمل شروع نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے مقامی لوگ پیدل دریا عبور کرنے پر مجبور ہیں ۔مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے مذکورہ نالے پر پل کی تعمیر کی مانگ کررہے ہیں لیکن متعلقہ حکام و مقامی انتظامیہ کی جانب سے اس جانب کوئی دھیان ہی نہیں دیاجارہا ہے ۔مقامی معززین نے جموں وکشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ دیہات بالخصوص پسماندہ علاقہ کی تعمیر وترقی کی جانب کوئی دھیان ہی نہیں دیاجارہا ہے جس کی وجہ سے ایک وسیع آبادی سہولیات کے بغیر زندگی بسر کررہی ہے ۔غور طلب ہے کہ مذکورہ نالے میں 2014کے سیلاب کے دوران 69باراتی سیلاب میں بہہ کر لقمہ اجل بن گئے تھے جس کے بعد مذکورہ نالے پر پل کی تعمیر کی مانگ نے زور پکڑ لیا تھا ۔مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ نالے پر پل کی تعمیر کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی جائیں تاکہ ان کی مشکلات کم ہو سکیں ۔