عظمیٰ نیوز سروس
نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈسٹرکٹ میں مرکزی سرکار کی طرف سے چلائی جا رہی جل جیون مشن سکیم کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا ہے جس کے باعث بیشتر دیہاتوں میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے ۔مقامی لوگوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے پورے ہندوستان میں جل جیون مشن کے نام پر شہر اور گاؤں میں 100 فیصد پینے کا صاف پانی مہیا کروانے کے لئے مذکورہ سکیم کا آغاز کیا تھا تا ہم یہ سکیم نوشہرہ سب ڈسٹرکٹ میں بالکل نظر نہیں ا ٓرہی ہے جس کی وجہ سے شہر اور گاؤں میں رہنے والے لوگ پینے کے پانی کیلئے ترس رہے ہیں۔ سرکار کی طرف سے اس سکیم پر کروڑوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں مگرزمینی سطح پر اس کی کوئی عمل آوری دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے گزشتہ اپریل مہینے سے لے کر جولائی کے آخری ہفتے تک لوگوں کو شدت کی گرمی میں پانی نصیب نہیں ہوا اور لوگ پریشان رہے۔مکینوں نے شعبہ جل شکتی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ جل جیون مشن سکیم لوگوں کے لئے ایک مصیبت بھی بن گئی ہے کیونکہ پرانی پائپ اکھاڑ کر ان کی جگہ پر نئی پائپ لائن بچھائی جا رہی ہیںلیکن کھیتوں میں فصلوں کے ہوتے ہوئے مذکورہ کام نہیں چل سکتا اور ٹھیکیداروں نے کام کو بند رکھا ہوا ہے ۔مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سب ڈویژن میں پینے کے صاف کیلئے عملی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں ۔