نوشہرہ کلال سڑک پر تارکول بچھانے کی مانگ

رمیش کیسر

نوشہرہ// سرحدی گاؤں کلال کے لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے گاؤں کو جانے والی کچی سڑک پر تارکول بچھایا جائے۔پاکستان بھارت لائن آف کنٹرول پر واقع گاؤں کلال کے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں سے کچی سڑک ہے۔ ان کے گاؤں سے مین روڈ تک حکومت کی طرف سے ابھی تک تارکول نہیں بچھایا گیا جس کی وجہ سے بارش کے دوران انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انکا کہناتھا کہ جہاں ان کے گھر ہیں وہاں تک کچی سڑک ہے جس کی لمبائی تقریباً 1 کلومیٹر ہے اس پر تارکول بچھا دیا گیا ہے۔