نوشہرہ کالج کے طلباء کیلئے فیلڈ ٹورکا انعقاد

نوشہرہ //گور نمنٹ ڈگری کالج نوشہرہ کے شعبہ ماحولیاتی سائنس کی جانب سے طلباء کیلئے ایک ٹور کا اہتمام کیا گیا ۔اس دورے میں سوم اور پانچویں سمسٹروں کے کل 154بچوں نے شرکت کی ۔اس فیلڈ ٹور کے دوران بچوں کو بھیراگوا میں واقع کوئلے کی کانیں اور تتا پانی، کالاکوٹ، وغیرہ علاقوں میں لے جایاگیا ۔اس دورے کا اہتمام کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سریندر کمار کی رہنمائی میں کیا گیا تھاجبکہ دورے کا مقصد طلباء کو اس علاقے میں کان کنی کی سرگرمیوں سے آگاہ کرنے کیساتھ ساتھ اس عمل سے ماحولیاتی تبدیل کے سلسلہ میں تفصیلی جانکاری فراہم کرنا تھا ۔اس دوران کالج کے متعلقہ شعبہ کے اراکین و منتظمین بھی موجود تھے