نوشہرہ کالج میںووٹر ڈے کی مناسبت سے پروگرام

نوشہرہ //گور نمنٹ ڈگری کالج نوشہرہ میں ’آزادی کے امرت مہا اتسو ‘کے بینر تلے 12واں قومی ووٹر ڈے منایا گیا ۔اس سلسلہ میں کالج میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران کیساتھ ساتھ کالج سٹاف ممبران کیساتھ ساتھ طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔منتظمین نے بتایا کہ مذکورہ پروگرام منعقد کرنے کا اصل مقصد نوجوانوں کو اپنے حق راہے دہی کے سلسلہ میں بیدار کرنا تھا تاکہ وہ اپنی مذکورہ حق ادا کر کے ملک میں جمہوریت کو مزید مضبو ط کریں ۔اپنے خطاب میں کالج پرنسپل ڈاکٹر سریندر کمار نے کہاکہ ’’نیشنل ووٹرز ڈے ہر سال 25 جنوری کو ہندوستان میں ہر سطح پر منایا جاتا ہے جبکہ مذکورہ دن الیکشن کمیشن آف انڈیا کے قیام کا دن ہے تاہم اس سلسلہ میں جشن کا آغاز 25 جنوری 2011 کو ہوا تھا۔انہوں نے کہاکہ قومی ووٹر ڈے منانے کا بنیادی مقصد جمہوری نظام میں ووٹرز کے حقوق اور فرائض کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے یہاں ہر شہری حکومت سازی میں سرفہرست ہے۔ پروگرام کے اختتام پر تمام فیکلٹی ممبران، دیگر افسران اور طلباء نے عہد لیاکہ وہ ایک آزاد جمہوری ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے اپنا حق استعمال کریں گے۔