نوشہرہ کاسرحدی علاقہ آگ کی لپیٹ میں

 نوشہرہ //پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے جنگلوں میں لگی آگ نوشہرہ کے کلال و بابا کھوڑی حد متارکہ تک پہنچ گئی ہے جس کی لپیٹ میں بھارتی فوج کی چوکیوں کے آنے کا بھی خطرہ ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے لگی جنگلوں میں آگ بھارتی چوکیوں کے قریب پہنچ گئی ہے جس سے یہ چوکیاں اس کی لپیٹ میں آسکتی ہیں۔اس وقت کلال اور بابا کھوڑی علاقے اس آگ کی لپیٹ میں ہیں اور یہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔اس کے نتیجہ میں سرسبز درخت تباہ ہوئے ہیں اور جنگلی حیات کو بھی نقصان پہنچاہے ۔آگ سرحدی علاقوں تک پھیلی ہوئی ہے جس سے کئی بارودی سرنگیں پھٹ رہی ہیں ۔ وہیں محکمہ جنگلات اور فوج کے اہلکار آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں تاہم ابھی تک اس پر قابو نہیں پایاجاسکاہے ۔