نوشہرہ میں ہلاک ہوئے میجر کو خراج عقیدت پیش

جموں //سرحدی ضلع راجوری کے نوشہرہ علا قہ میں گزشتہ روز آئی ای ڈی دھماکے کی زد میں آکر ہلاک ہو نے والے فوجی میجر کو جموں میں فوجی آفیسران کی جانب سے خراج عقیدت پیش کی گئی ۔اس سلسلہ میں ائیر فورسٹیشن جموں میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں پر فوجی آفیسران نے مہلوک فوج میجر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد نعش کوہوائی سروس فراہم کرتے ہوئے جموں سے دہرادون روانہ کردیا گیا جبکہ مذکورہ میجرکی آخری رسومات آج آبائی گائوں میں ادا کی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق مذکورہ آرمی میجر کی شادی آئندہ ماہ 7مارچ کو مقرر کی گئی تھی جبکہ ان کی موت کی خبر سنتے ہی ان کے آبائی علا قہ نہرو کالونی میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ جمع ہو نا شرو ع ہو گئے تھے ۔