نوشہرہ //نوشہرہ کے کلسیاں اور بابا کھوڑی سیکٹروں میں ہندوپاک افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہواہے ۔دفاعی ذرائع نے بتایاکہ پاکستانی فوج نے جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب کو نوشہرہ کے باباکھوڑٰ اور کلسیاں سیکٹروں میں بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک گھنٹے تک گولہ باری کی جس دوران خود کار ہتھیاروں کا استعمال بھی کیاگیا ۔ ذرائع نے بتایاکہ بھارتی فوج نے بھی جواب میں بھرپور کارروائی کی ۔ا س دوران کچھ مارٹر گولے رہائشی آبادی والے علاقوں میں بھی گرے تاہم کسی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی البتہ مقامی آبادی گن گرج سے سہم کر رہ
گئی ۔