نوشہرہ//نوشہرہ میںشری گوروگوبندسنگھ جی کا پرکاش اُتسوعقیدت واحترام اورجوش وجذبے کے ساتھ منایاگیا۔تفصیلات کے مطابق گورودوارہ چھٹی پادشاہی نوشہرہ میں صبح سویرے سے ہی عقیدت مندقطاروں میں کھڑے ہوکراپنی باری کاانتظارکرتے رہے تاکہ ماتھاٹیک سکیں۔اس موقعہ پر کیرتن کابھی اہتمام کیاگیاجس میں مقررین نے گوروجی کی زندگی کے مختلف پہلوئوں کواُجاگرکیا۔ اس دوران تقریب میں بی جے پی کے ریاستی صدررویندررینہ نے بھی شمولیت کی اورماتھاٹیک کرحاضری دی ۔اس موقعہ پرضلع گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے صدرسرداربھوپندرسنگھ سمیت سینکڑوں کی تعدادمیں عقیدت مندموجودتھے۔