نوشہرہ میں گندگی کے ڈھیر جمع ہونے سے عام لوگ پریشان

رمیش کیسر

نوشہرہ //نوشرہ بازار میں فضلہ کے ڈھیر جمع ہونے کی وجہ سے عام لوگوں و تاجروں کی روز مردہ کی سرگرمیاں شدید متاثر ہورہی ہیں ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ میونسپل کمیٹی کے حکام کی نظر شائد اس گندگی کی طرف نہیں گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ میونسپل کمیٹی نوشہرہ جس کی ذمہ واری قصبے کی تمام 13 واڈوں کی صاف صفائی رکھنا ہے لیکن کمیٹی کے حکام اور صفائی ملازمین دکانوں کے باہر پڑی ہوئی گندگی کو نہیں اٹھا رہے ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہر دکاندار ہر مہینے 100 روپے کمیٹی کے دفتر میں جمع کرواتا ہے جو کہ صفائی کے نام پر دئیے جاتے ہیں اس کے علاوہ کمیٹی کے ملازمین ان سے جرمانے کی شکل میں بھی پیسے وصولتے ہیں مگر گندگی کے ڈھیر جمع ہونے کے باوجود بھی اس جانب کوئی دھیان ہی نہیں دیا جارہا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی جائیں تاکہ قصبہ کی صفائی ستھرائی کو بحال رکھا جاسکے ۔