نوشہرہ میں گاڑی پراسرار طور پر خاکستر

نوشہر ہ //نوشہرہ کے گرن گائوں میں ایک ایکو کار پراسرارطور پر آگ لگنے کی وجہ سے پوری طرح سے خاکستر ہوگئی ۔ مقامی لوگوں کے مطابق محمد شکیل ولد محمد بشیر ساکن گرن کی ایکو کار زیر نمبر JK0288-4023کو شکیل کے گھر کے باہر گزشتہ رات آگ لگ گئی جس کی وجہ سے وہ مکمل طور پر خاکستر ہوگئی ۔ اس سلسلے میں پولیس تھانہ دھرمسال میں شکایت درج کروائی گئی ہے اور پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیںہوسکی ۔