نوشہرہ میں چوری کا معاملہ حل، چار افراد گرفتار

نوشہرہ //جموں وکشمیر پولیس نے نوشہرہ میں 13 دسمبر 2021 کو درج ہونے والے چوری کے ایک کیس کو حل کرتے ہوئے بیس ہزار روپے نقد اور چاندی کے بیس قیمتی سکوں سمیت چوری شدہ املاک برآمد کر کے چار ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ ایف آئی آر 247/2021 میں سیکشن 380، 457 آئی پی سی کے تحت مقدمہ گزشتہ سال 13 دسمبر کو نوشہرہ شہر کے ایک گھر میں چوری کا واقعہ پیش آنے کے بعد درج کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ مقدمہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا اور ایس ایچ او نوشہرہ کی زیر نگرانی نوشہرہ تھانے کی ایک تفتیشی ٹیم نے تحقیقا ت کی جس کے دوران چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس نے مزید کہا کہ تمام ملزمان نے جرم کا اعتراف کیا اور ان کے قبضے سے 20 عدد چاندی کے سکے اورنقدی برآمد کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ میں ملوث چوروں کی شناخت روپ لال ولد گوویندری سکنہ مہندووا پنا ایم پی اور دھنی رام رائکوار ولد بلدو رائکوارسکنہ بردواہ چھتر پور ایم کے طورپر ہوئی ہے جبکہ دو ملزمات نا بالغ تھے جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔پولیس نے بتایا کہ اس سلسلہ میں مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔