نوشہرہ میں پنچایت کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

عظمیٰ نیوز سروس

راجوری//یوم آزادی کے جشن سے پہلے تقریبات کے سلسلے کے طور پر فوج نے 08 اگست سے 10 اگست 2024 تک ایک بین پنچایت کرکٹ مقابلے کا انعقاد کیا جس میں نوشہرہ کے سرحدی دیہات کے نوجوانوں نے حصہ لیا۔اس تقریب کا انعقاد آپریشن سدبھاونا کے تحت کیا گیا تھا جس کا مقصد کھیلوں کو فروغ دینا، جسمانی تندرستی اور نوجوانوں میں ہمدردی پیدا کرنا تھا۔مختلف دیہاتوں سے کل چار ٹیموں نے مقابلے میں حصہ لیا اور کھیلوں کے ٹورنامنٹ میں جیت درج کرنے کی کوشش کی۔سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد گگروٹ اور بریری گاؤں کی ٹیموں نے فائنل کھیلا جو گاگروٹ گاؤں نے جیت لیا۔اس سپورٹس ٹورنامنٹ کی تکمیل پر فاتح اور دیگر شرکاء کو آرمی کی جانب سے مبارکباد بھی دی گئی۔