نوشہرہ میں ٹریفک حکام کی کارروائی

رمیش کیسر
نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژن میں ٹریفک حکام کی جانب سے قاعدہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ۔مقامی ذرائع کے مطابق عوامی شکایت موصول ہونے کے بعد ٹریفک حکام کی جانب سے ایک کارروائی شروع کی گئی جس کے تحت مختلف جگہوں پر ناکے لگا کر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے چلان کئے گئے ۔اس کارروائی کے دوران 20گاڑیوں کے چلان کئے گئے جبکہ ڈرائیوروں کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ قاعدہ پر سختی کیساتھ عمل کریں ۔غور طلب ہے کہ نوشہرہ کی مختلف رابطہ سڑکوں پر چلنے والے ڈرائیوروں کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی کے سلسلہ میں پولیس کو اطلاع موصول ہورہی تھی ۔اس کارروائی کے دوران ٹریفک حکام نے انتباہ جاری کرتے ہوئے انتباہ دیا کہ قاعدہ کیخلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف آئندہ سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔