نوشہرہ میں والی بال ٹورنا منٹ کا انعقاد

نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہرہ کے سرحدی علاقہ ڈبر میں فوج کی جانب سے مقامی نوجوانوں کیلئے ایک والی بال ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف علاقوں کی ٹیموں نے شرکت کی ۔فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ٹورنا منٹ کو منعقدہ کرنے کا اصل مقصد مقامی نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کیلئے موقعہ فراہم کرنا تھا ۔اس ٹورنا منٹ کا فائنل میچ گگروٹ اور کلال کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔میچ کے بعد ٹورنامنٹ اور میچ میں بہترین کھیل کا مظاہر ہ کرنے والے کھلاڑیوں کیساتھ ساتھ کامیاب ٹیموں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔مقامی لوگوں و نوجوانوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ فوج آئندہ بھی علاقہ کے خواہشمند نوجوانوں کی کھیلوں میں شرکت یقینی بنانے کیلئے اپنا رول ادا کرتی رہے گی ۔